
مجھے سٹریس لگتی ہے ( پہلی قسط) یہ پوسٹ اور اگلی سطریں احتیاط سے پڑھیں، کیونکہ یہ آپ کی سٹریس کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں. مجھے شدید سٹریس لگی ہوئی ہے. آئی ہیو سیویر سٹریس! پچھلے 22 سالوں میں یہ فقرہ ہزاروں مرتبہ سنا. کوئی 8،000 سے اوپر دن ہوگئے. تقریباً 22 سال پہلے کی بات ہے جب اپلائیڈ سائیکالوجی میں ماسٹرز کیا، پھر نفسیات کے مختلف میدانوں میں میں درجن بھر بین الاقوامی اداروں سے تربیت حاصل کی. اللہ نے توفیق دی کہ این ایل پی کے بانی رچرڈ بینڈلر، اور ایموشنل انٹیلیجنس کی ٹرم کے خالق ڈینیل گول مین اور اسی قبیل کے دیوزادوں سے براہ راست سیکھا. کلینیکل سائیکالوجی کو میدان نہ بنایا مگر سائیکو تھراپی میں مسلسل سیکھنا جاری رکھا جو ایگزیکٹو کوچنگ میں کام آیا. تاہم پہلے 10 سال میں مسلسل ایک غلطی کرتا رہا. جب بھی مجھے کوئی پھولی ہوئی سانسوں اور زمین بوس سیلف اسٹیم کے ساتھ بتاتا کہ مجھے سٹریس ہوگئی ہے تو میرا اگلا سوال ہوتا "اوہو، آپ کو کون سی چیز سٹریس دیے رہی ہے". اب دس سال بعد میں اپنے اس سوال کو سوچتا ہوں تو مجھے اپنی حماقت ہر ہنسی آتی ہے. بلامبالغہ ہزاروں افراد جو مجھ تک پہنچتے...